عمران خان خیبر پختون خواہ :. تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کو تبدیل کرکے ان کی جگہ وسیم ریاض کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر تعینات کر دیاگیا انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او محمد اقبال کو اے آئی جی آپریشنز خیبرپختونخوا کا قلمدان سونپ دیا گیا وسیم ریاض قبل ازیں بطور ڈی پی او بنوں فرائض انجام دے رہے تھے۔جبکہ اب وسیم ریاض کو ڈسٹرکٹ خیبر کا ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے