لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے معززممبران کوانٹرٹین کرنے کے لئے فیض احمدفیض آڈیٹوریم میںنئے کیرم بورڈ کا افتتاح کردیاہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی پراجیکٹ کوآرڈینیٹرانصاف ویلفیئر ونگ انجینئر عمیر جمیل نے کیرم بورڈ لاہورپریس کلب کو تحفہ کیاہے ۔ کیرم بورڈ کی افتتاحی تقریب میں صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہدچوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، سید رضوان شمسی ، سنٹرل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر انصاف ویلفیئرونگ انجینئرعمیر جمیل ، حافظ محمد عمر، جاوید اختر ، ناصر علی بٹ ، راشد علی ، عمر غلام حسین ، سینئر ممبراعجاز لاہوری ،شبیر احمد قادری ،خالد چوہدری ،صداقت مغل ، ندیم احمد ، شاہد علی، سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے کیرم بورڈ پرگیم کھیل کر نئے کیرم کا افتتاح کیا ۔ صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران کی خدمت کے جذبے سے سرشارہے ، ہم زندگی کے ہرپلیٹ فارم پر ممبران کوسہولیات فراہم کرنے کے ایجنڈے پر کاربندہیںخصوصا پریس کلب میں ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں جس سے ممبران ذہنی آسودگی حاصل کرسکیںآج کیرم بورڈ کاافتتاح اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انھوںنے تمام ممبران کی جانب سے کیرم بورڈ مہیاکرنے پر تحریک انصاف کی قیادت کا شکریہ اداکیااور ممبرگورننگ باڈی نفیس احمد قادری اور سینئرکونسل ممبرشاہد علی کی کاوشوں کو سراہا۔مرکزی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر انصاف ویلفیئرونگ انجینئرعمیر جمیل نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزازکی بات ہے کہ صحافی جوملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں آج ہمیں ان کی خدمت کرنے کا موقع ملاہے ۔
زاہد چوہدری
سیکرٹری