• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ وکلاء برادری سے پولیس پر اپنا اعتماد بحال رکھیں، منشیات کے خلاف جاری جنگ میں پولیس ساتھ تعاون کریں، ڈی پی او چارسدہ کا ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء برادری سے خطاب

Feb 25, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ :. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا ڈسٹرکٹ بار چارسدہ میں وکلاء برادری کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ چارسدہ و تنگی بار ایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرحمن اور بہرمند خان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور پولیس پر اپنا اعتماد بحال رکھیں،اگر کوئی جرائم پیشہ شخص یا کوئی بدمعاش کسی پولیس اہلکارکے خلاف کھڑاہوں کیونکہ جرائم کے خلاف پولیس کی جاری جنگ کوہم سب نے مل کر لڑنا ہے،یہ علاقہ آپ اور ہم سب کا علاقہ ہے جرائم پیشہ افراد کا صفایا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ہم سب نے مل کرچارسدہ کو جرائم پیشہ افراد اور بدمعاش لوگوں سے صاف کرنا ہے۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے میں ناسور ہے،اس ناسور کے خاتمے اور منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا میں پولیس کا ساتھ دیں،علاقہ سے بدمعاشی پھیلانے والوں بھتہ خوراور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کا مشن اور ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ مزید ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ آپ سب وکلاء میرے اور میرے فورس کے لئے عزیز ہیں، ہمارے روایات میں شامل ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بزرگ کے آگے اپنا سر اور نظریں یا اس کو اپنے گلے لگائیں تو اس کی شان میں کوئی کمی نہیں آجاتی ہے۔اگر میں اور میری پولیس فورس کسی شہری کا دل نہیں جیت سکتی تو یہ ہماری ہار ہے۔ میٹنگ کے اختتام میں وکلاء برادری نے ڈی پی او چارسدہ اور چارسدہ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے حراج تحسین پیش کیا۔