پشاور (عمران خان خیبر پختون) اندرون شہر تھانہ پھندو کی حدود میں قمار بازی میں مصروف 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی گلبہار رحمت اللہ خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو ہمایون خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھندو کی حدود گجر آباد میں قماربازی میں مصروف 7 ملزمان ساجد ولد نور محمد، قدیم ولد امان اللہ، اسرار ولد عبدالوکیل، کامران ولد فرید اللہ، محمد علی ولد جمعہ گل، سبحان الدین ولد صابر اور وزیر ولد منتظر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی 39 ہزار روپے نقد رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔