• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی کسانوں کے احتجاج کے 100 دن مکمل، مظاہرین نے بڑا اعلان کردیا

Mar 6, 2021

نیو دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی کسانوں نے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر کل (ہفتے کو )ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کو جاری رکھنے کے لیے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانا شروع کردیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کا پانی بند کرنے پر کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر پمپ لگالیے ہیں۔ کسان رہنما راکیش نے کہا ہے لڑائی لمبی چلے گی، سرکار سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔مطالبات کی منظوری ہی احتجاج ختم کروانے کا واحد راستہ ہے۔