عمران خان خیبر پختون سے
لنڈی کوتل خیبر سلطان خیل کے جامع مسجد اللہ اکبر و جامعہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ میں دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی.
اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز عالم دین مفتی کفایت اللہ عباسی, صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری, مہتمم جامعہ حاجی صابر شاہ آفریدی,قاری محمود شاہ اور قاری نظام الدین سمیت مقامی علمائے کرام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ عباسی نےکہا کہ قرآن کریم انقلابی کتاب ہیں جو بھی اس پر عمل کریں تو ان کی قبر میں روشنی دنیاوی زندگی میں فلاح اور بروز قیامت و آخرت میں کامیاب ہوگا اور ایسا ساتھی ہیں کہ اس بندے کو جنت میں داخل کئے بغیر چھوڑتے نہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما تے ہیں کہ اس قرآن کریم کے ذریعے اللہ تعالی قوموں کو جو اس پر عمل کرتے ہیں کو عزت,فوقیت اور کامیاب (اونچے) کرتے ہیں اور جو قرآن کریم سے منہ پھرتے ہیں تو انہیں رسوا,ذلیل اور نیچے کرتے ہیں
آخر میں مفتی کفایت اللہ عباسی نے اختتامی دعا کی جس سے تمام شرکاء کے آنکھیں نم ہوگئی ..