واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روکنے کا اعلان کر دیا، ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام کے سوا حملوں سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پر نہیں لگائی گئی اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔