• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانس میں دو بچوں کی شرارت نے 15سالہ بچی کی جان لے لی،ملزمان گرفتار

Mar 10, 2021

پیرس(نمائندہ خصوصی )فرانس میں 14سالہ بچی دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق پیرس کے قریبی شہرارجنٹائل میں 15سالہ دو بچوں نے شرارات میں بچی کو دریا میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئی جس کے بعد رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔واضح رہے کہ تینوں بچے ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور بچی نے گھر میں بتا رکھا تھا کہ اسے سکول میں ہراساں کیا جاتا ہے ۔