واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)سیکیورٹی اہلکار کو کاٹنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کےپالتو کتے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،جرمن شیفرڈ وائٹ ہاؤس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اورسیکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔یہ کتے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے تھے، بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کتوں کا رویہ بڑا جارحانہ ہو گیا تھا۔سیکیورٹی اہلکا ر کو کاٹنے کا واقعہ سوموار کے روز پیش آیا، سیکیورٹی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے،کتے کے کاٹنے سے اسے معمولی زخم آئے ہیں۔