لندن (عارف چودھری) ملکہ الزبتھ نے بہت ذمہ داری سے ساری صورتحال کو سنبھالتے ہوئے اپنے عملے کو ہیری اور میگھن کے انٹرویو سے متعلق کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے گریز کرنے کا حکم دیا ہے۔
زرائع کے مطابق اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جو کچھ ہوا اس سے سب ہی پریشان ہیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اور محل کے عملے کے کچھ لوگ اپنے بارے میں کہی گئی کچھ باتوں کی عوام کے سامنے تردید بھی کرنا چاہتے ہیں۔