• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولنگ بوتھ سے ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد ، یہ کہاں پر لگا ہوا تھا ؟ حیران کن تصویر سامنے آ گئی

Mar 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا ہے اور نو منتخب اراکین نے حلف بھی اٹھا لیاہے لیکن پولنگ بوتھ سے کیمرے نکلنے کے انکشاف نے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے تاہم اب تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ووٹنگ کیلئے نیا پولنگ بوتھ بھی بنایا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آج صبح ٹویٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ بوتھ پر دو خفیہ کیمرے لگئے ہوئے ہیں جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن نے پولنگ بوتھ ہی اکھاڑ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے فوری طور پر نیا پولنگ بوتھ بنانے اور تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا ۔

لیکن اب ایک اور پولنگ بوتھ کے باہر ایک اور کیمرہ لگے ہونے کا انکشاف ہواہے جس کی تصویر رخسانہ زبیری نے بنائی اور شیئر کی ، تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں پیچ کی نچلی طرف مبینہ خفیہ کیمرہ نصب کیا گیاہے ۔