• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روم میں فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اہم قدم

Mar 12, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی) روم میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے 14 مارچ کو ٹریفک کی پابندیوں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

اتوار 14 مارچ کو روم کی فاشیاورڈ روڈ پر 7بجکر 30منٹ سے 12بجکر 30منٹ تک موٹر سائیکل چلانے جبکہ ساڑھے چار بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک گاڑیاں چلانے پر پابندی ہو گی ۔سڑکوں پر صرف کم آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی اجازت ہوگی ، جیسے جی پی ایل اور میتھین سے چلنے والی نیز الیکٹرک ، ہائبرڈ اور یورو 6 گاڑیوں کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے مرکز میں ٹریسٹیویر اور کیمپو ڈی فیوری ، نیز آسٹیا کے ساحلی علاقے میں بھی پولیس خریداری کرنے والی سڑکوں پر اس ہفتے کے آخر میں بھیڑ کے بہاو¿ کو محدود کرے گی۔