ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان
رینج آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر یاسن فاروق کے اعزاز میں جن کو ڈیرہ رینج سے مردان تبدیل ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ایڈنشنل ایس پی اسلم خٹک،ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان،ایس پی ایف آر پی نثار مروت،ایس پی ایلیٹ سمت تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آر پی او یاسن فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن پولیس میں ان کا دورانیہ ملازمت باعث فخر ہیں، ڈیرہ پولیس اور عوام کا ایثار و محبت ہمیشہ میرے لیے یادگار رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈیرہ پولیس کے اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے آر پی او یاسین فاروق کو اعزازی شیلڈز اور تحفے تحائف پیش کرکے ان کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیا گیا