ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سےہٹادیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد صالح بینتین کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کیا گیا ہے۔محمد صالح نے 2016 میں وزیر مملکت برائے حج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالہادی بن احمد کو ہٹا کر معاون وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے
دوسری جانب سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹاکر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے جبکہ عبدالعزیز بن عبداللہ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔