کوریا (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کمیونٹی کوریا کے بانی وسابقہ چیرمین یٰسین بلوچ اور ان کی ٹیم عالم خان ، شہزاد خان جنوبی کوریا میں تعینات پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عادل خان کے تعاون سے پاکستان میں پھنسے ہوئے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے پاکستانی ورکرز جو کوریا واپسی کے انتظار میں ہیں ان سب کے ویزہ کے اجرااور کوریا پہنچنے پر قرنطینہ کے معاملات کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ یٰسین بلوچ نے ایک خصوصی پیغام میں تمام پاکستانی ورکرز جو اسوقت واپسی کے انتظار میں ہیں ان سب سے گزاررش کی ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر کسی دوست کو اوورسیز کے آفس سے کال نہیں آئی تو انتظار کریں ہم متعلقہ محکمے سے مکمل رابطے میں ہیں۔کوریا میں موجود پاکستان ایمبیسی کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عادل خان صاحب اور پاکستانی کمیونٹی کوریا کے سینئر ممبرز کی ٹیم پوری کوشش میں لگی ہے اس لیے پریشان اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں جلد سب واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے معاملات طے پانے کی توقع کی جا رہی ہے۔