• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں 15مارچ کے بعد کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی ،دکانیں اور مارکیٹیں بھی پہلے کی طرح کھل جائیں گی

Mar 13, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی)سپین کے سیاحتی صوبے کتلونیہ کے وزیرصحت الباورگس نے کہاہے کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے، پیر 15 مارچ سے کاتالونیا میں عائد علاقائی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے بند کی گئی دوکانیں اور مارکیٹیں بھی پہلے کی طرح کھل جائیں گی تاہم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی دوری کو برقرار رکھناہوگا۔

یاد رہے کہ کرسمس کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاو میں بے تحاشا اضافے کے بعد ابھی حالات معمول کی جانب واپس آ رہے ہیں۔ شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی، 16سال سے کم عمر بچوں کو کھیل کی اجازت ہوگی۔ہسپانوی مرکزی حکومت اور کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے مکمل لاک ڈاون کے خاتمے کو مسترد کردیاہے۔ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ زیادہ تر ہسپانوی صوبوں کی جانب سے سرحدیں بند رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے۔