• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹیسٹ، زمبابوے فالو آن کا شکار ، افغانستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی

Mar 14, 2021

ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی)دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی اور دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک سات وکٹوں کے نقصان پر277 رنز بنا لیے ہیں اور 19 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کے بلے بازوں نے زمبابوے کے باولرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا اور چار وکٹوں کے نقصان پر 545 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی ۔جس میں ہشمت اللہ شاہدی ڈبل سینچربناتے ہوئے ناقابل شکست رہے جبکہ اصغر افغان نے 164 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے ابراہی زردارن نے 72 رنز بنائے ۔ناصر جمال 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

افغانستان کے 545 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 287 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے باعث انہیں فالوآن کا سامنا کرنا پڑ گیا ، افغانستا ن نے زمبابو ے کو فالو آن کرواتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر اب زمبابو ے نے 277 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے ہیں اور 19 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔