• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کی نئی قیادت کا جاپان اور کوریا کے اہم دورے کا فیصلہ

Mar 16, 2021

سیول (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن اس ہفتے دونوں اتحادی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ایک بیان میں واشنگٹن نے اتحاد کو مضبوط بنانے اور خطے اور پوری دنیا میں امن ، سلامتی ، اور خوشحالی کے فروغ کے اپنے عہد کی توثیق کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سہ فریقی تعلقات مشترکہ سلامتی کے لئے اہم ہیں اور اس کو وسعت دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جائے گا۔

امریکی سیکریٹری برائے دفاع لائیڈ آسٹن بھی اس دورے میں شریک ہوں گے اور یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں عہدیداروں کا پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین تعلقات سے اہم کوئی رشتہ نہیں ہے۔ امریکہ کے دو اہم سرکاری عہدیداروں کے اس دورے کو خطے میں چین کی طاقت کا مقابلہ کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔