• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہر انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کی گئی آمدن کا پوسٹ مارٹم ہو گا ،ایف بی آر

Mar 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کاکہناہے کہ ہر انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کی گئی آمدن کا پوسٹ مارٹم ہو گا ،محکمہ اپنے ریکارڈ کے ساتھ انکم کاموازنہ کرے گا ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے کہاہے کہ حقیقی آمدن ظاہر نہ کرنے پر نظرثانی شدہ گوشوارہ داخل کرانا لازم ہو گا، معقول وجہ پیش نہ کرنے پر ٹیکس رقم کا 50 فیصد پینلٹی یا 25 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

ذرائع کاکہناہے کہ لینڈریونیو افسران کو ریکارڈ اور دیگر معلومات قبضے میں لینے کے اختیارات ملیں گے ،دفاتر دکانوںکاروباری کمرشل اور صنعتی حدو میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی ،داخلے سے روکنے کی کوشش پر50 ہزار رروپے جرمانہ ہوگا،ذرائع ایف بی آر نے کہاکہ بزنس لائسنس یا نیشنل ٹیکس نمبرآویزاں نہ کرنے پر5 ہزارجرمانہ ہوگا،ٹیکس بک بورڈز کی آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی جائے گی ۔

ذرائع نے کہاکہ ہاکی کرکٹ فٹبال ٹینس گالف گیمز کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی جائے گی ،پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فون کی فروخت پر ٹرن اوورٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی ،حب پاور کمپنی کو انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی جائے گی ۔