• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ماں زندگی کی بازی ہار گئی

Mar 18, 2021

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں دروازہ کھلنے کے انتظار میں کھڑے بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ساتھ موجود اس کی 76 سالہ ماں زندگی کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست دہلی کے علاقے دوارکا میں بدبخت بیٹے نے اپنی ضعیف ماں کو تھپڑ رسید کیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گرگئی تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی ماں کے ساتھ ایک گیٹ کے باہر کھڑا ہے جہاں اس کے ساتھ ایک اور خاتون (ممکنہ طور پر اس کی اہلیہ) بھی موجود ہیں۔ وہ شخص مسلسل دروازہ بجارہا ہے اور ساتھ میں اپنی والدہ سے کسی موضوع پر بحث بھی کررہا ہے۔

شخص ماں کے ساتھ بحث کے دوران اچانک غصے میں آکر اپنی والدہ کو تھپڑ رسید کردیتا ہے اس دوران اس کی اہلیہ اس کو روکنے کی کوشش بھی کرتی ہے تاہم ضعیف والدہ اپنے بیٹے کے تھپڑ سے نیچے گرجاتی ہے اور وہ خاتون انہیں اٹھانے کی ناکام کوشش کرتی ہیں۔ بعد ازاں ضعیف خاتون کو ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تاہم وہ زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔