لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و تجارت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا،صدر قیصر اقبال بریار نے معزز مہمان کی چیمبر آمد پر ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا .
وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائےسرمایہ کاری سردار تنویر الیاس خان نےصوبے اورملک کےمعاشی استحکام میں سیالکوٹ چیمبراوربزنس کمیونٹی کےکردار کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ بلا شبہ سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری اور ترقی کیلئےسیالکوٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں ,آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ایکسپورٹرز ہمارے سروں کا تاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر پاکستان کے تمام شہروں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پنجاب صوبہ بھر کی انڈسٹری کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئےہرممکن اقدام اٹھارہی ہےاوربزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کےحل کیلئےمیرےدفتر کےدروازے آپ سب کیلئےہروقت کھلےہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے صدر سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے پیش کردہ معروضات پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت صوبہ بھر میں برآمدی سرگرمیوں کے فروغ کےلئےاٹھائےجانےوالےمثبت اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار ہمارے لئے باعث اطمنان ہے۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں نئے انڈسٹریل زون، ٹیکنالوجی یونیورسٹی،ون ونڈوآپریشن کے تحت ٹیکسوں کی ادائیگی اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں اصلاحات کی جا رہی ہیں،سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری کے فروغ اور ان کے منصوبہ جات کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں سرمایہ کاری بورڈ صوبے کےاندر ایکسپورٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنےکےاقدامات کررہاہے۔
اجلاس میں صدرسیالکوٹ چیمبر کےعلاوہ سینئر نائب صدرخرم اسلم، نائب صدر چیمبر عنصر عزیز پوری، اراکین مجلس عاملہ سمیت دیگر سینئر چیمبر ممبران نے شرکت کی۔