غزہ(نمائندہ خصوصی )فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی موذن شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ڈسٹرک نابلس میں جمعے کے بعد فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ شہید ہوگئےجو کہ بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کے موذن تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج پرپتھراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی موذن شہید
