نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے ہوم ڈلیوری سروس ’ڈور ڈیش‘ کے ذریعے کھانا آرڈر کیااور اسے ڈلیوری ڈرائیور کی طرف سے ایسی بات کہہ دی گئی کہ سن کر آپ غصے کے ساتھ ساتھ ہنسی پر بھی قابو نہ رکھ پائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون نے ڈلیوری ڈرائیور کے ساتھ ہونے والی مختصر چیٹنگ کا سکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا ہے۔ اس چیٹنگ میں وہ خاتون سے کہتا ہے کہ ”مجھے آپ کو کھانا ڈلیور کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم میں پہلے آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔“
جواباً خاتون پوچھتی ہے کہ کیا سوال ہے؟ تو وہ پوچھتا ہے کہ ”کیا تم سنگل ہو؟“اس پر خاتون بتاتی ہے کہ نہیں میرا بوائے فرینڈ ہے۔ اس پر ڈلیوری ڈرائیور طویل پیغام میں لکھتا ہے کہ ”ٹھیک۔۔۔ ایک تو رات بہت ہو چکی ہے، موسم میں نمی بھی بہت ہے کیونکہ یہ برسات کا موسم ہے اور میں بہت تھکا ہوا بھی ہوں۔ ڈورڈیش نے مجھے یہ ٹاسک اس وقت دیا جب میں 10میل دور تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس وقت کوئی اور ڈرائیور دستیاب نہیں ہے، چنانچہ میں آپ کو ایک پیشکش کرتا ہوں۔ آپ مجھے ’جنسی فیور‘ دیں تو میں آپ کو کھانا ڈلیور کردیتا ہوں اور اگر نہیں تو پھر میں آپ کا آرڈر کینسل کر دوں گا۔“
رپورٹ کے مطابق خاتون نے ڈورڈیش نامی اس کمپنی کو ڈرائیور کی شکایت کی تو اسے ہیلپ لائن پر یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ ”ہو سکتا ہے ڈرائیور واقعی تھکا ہوا ہو، ہم آپ کا آرڈر کسی دوسرے ڈرائیور کو دے رہے ہیں۔“ یہ جواب ملنے پر خاتون نے ڈرائیورکے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کا سکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا اور کہا کہ وہ آئندہ کبھی ڈورڈیش کی سروس استعمال نہیں کرے گی۔ جب اس کی پوسٹ فیس بک پر وائرل ہوئی اور لوگوں نے کمپنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا تو کمپنی کی طرف سے خاتون سے معذرت کر لی گئی اور اس ڈرائیور کو اپنے پلیٹ فارم سے نکال دیاگیا۔