• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صباء قمر کی سمندر کنارے نئی دلکش تصاویر نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، دھوم مچ گئی

Mar 20, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستان کی معروف اداکار ہ صباء قمر اکثر اوقات اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے اپنی مصروفیات اور پراجیکٹس کے بارے میں گاہے بگاہے آگاہ کرتی رہتی ہیں جبکہ نئی نویلی تصاویر بھی جاری کرتی رہتی ہیں۔
لیکن اب صباء قمر نے کراچی کے سمندر پر نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں ان کے دلکش انداز نے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا ہے ۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سمندر کی طرح پُرسکون، خوبصورت، لامحدود یا ناراض اور سخت ہوسکتے ہیں۔