• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا رات گنے پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ۔

Mar 21, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
آئی جی پی نے گزشتہ رات پولیس سٹیش گلبرگ، پولیس سٹیش حیات آباد، پولیس سٹیش جمرود، پولیس سٹیش لنڈیکوتل اور مچنی چیک پوسٹ کے طوفانی دورے کئے۔
آئی جی پی نے تھانوں کے اندر نصب CCTV سٹم کا معائنہ کیا، تھانوں کا ریکارڈ تفصیل سے چیک کیا، مال مقدمہ گاڑیوں کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں پوچھا۔ آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی پولیس لاک اپ میں موجود ملزمان سے ملے اور ان سے پولیس کے رویے اور دی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسی پولیس سربراہ نے رات گئے پولیس تھانوں اور شہر کی سکیورتی چیک کرنے کے لیے دورہ کیا۔
آئی جی پی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔