ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
تھانہ کلاچی کا ریکارڈ معہ نفری اور ہتھالہ چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو چیک کیا گیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو اسلحہ اور منشیات سمیت نان کسٹم پیڈ اشیاء کی روک تھام کے احکامات صادر فرمائے ۔ مزید اہلکاروں کو عوام کے ساتھ اچھا رویہ اپنانے کی ہدایت کی اور اس دورے کے موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کو ڈی ایس پی کلاچی اور ایس ایچ او کلاچی نے علاقہ کی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کا تھانہ کلاچی اور دور افتادہ چوکیوں کا دورہ
