• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی، بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے آرڈنینس سامنے آگیا

Mar 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کے دباؤ پر حکومت نے نیپرا ایکٹ کے لیے آرڈنینس تیار کرلیا، آرڈنینس کی منظور ی سے عوام کی جیبوں سے بلوں کی مد میں 700 ارب روپے نکلوائیں جائیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق آرڈنینس کی منظوری سے حکومت بجلی کےبلوں پر 10فیصدسرچارج وصول کرسکےگی۔ حکومت کواضافی سرچارج کی اجازت سے بجلی مزیدمہنگی کرنےکااختیارمل گیا ہے۔نیپراایکٹ میں ترمیم کےآرڈیننس کااطلاق جلدہوگا ۔آرڈنینس کے ذریعے حکومت ایک روپے 40پیسےفی یونٹ سرچارج لگاسکےگی۔ حکومت آئندہ 2سال میں بجلی ساڑھے5روپے فی یونٹ مہنگی کرسکےگی،حکومت نےسرکلرڈیٹ کےحل کیلئےسرچارج لگاناضروری قراردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نےحکومت کوسرچارج عائدکرنےکااختیارختم کردیاتھا۔