بارسلونا (نمائندہ خصوصی) کورونا پابندیوں میں نرمی اور ویکسی نیشن کے آغاز کے بعد رواں سال کو معیشت بحالی کے آغاز کے سال کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ بہتری کی امید کے بعد بارسلونامیں 116 ہوٹل کھل گئے ہیں جو کہ ہوٹلوں کی کل تعداد کا 26 فیصد ہے۔ کھلنے والے زیادہ تر ہوٹل بارسلونا سینٹر سیوتات بییا اور بارسلونیتا بیچ کے علاقوں میں واقع ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہوٹل بکنگ میں کمی کے بعد ایک بار پھر اس میں اضافہ دیکھاگیاہے۔ انٹرنیٹ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق سیاحوں کی زیادہ تر دلچسپی کا محور سپین کا صوبہ کاتالونیا ہے۔تاحال بارسلونا میں مقبول تاریخی چرچ سگرادا فامیلیا، کاسا باتیو اور پہاڑی مقسم تبی تابو کو بند رکھا گیاہے۔ کورونا وباء سے قبل ان جگہوں پر 1000 سے 2000 لوگ روزانہ وزٹ کے لئے آتے تھے۔
حالیہ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد بارسلونا میں فرانسیسی اور اطالوی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ شہر میں سیاحوں کی آمد سے مقامی دکانداروں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیاگیاہے۔