عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران چند دن قبل رحمان بابا کی حدود میں اسلحہ کی نوک پر چاول سے بھرے ٹرالر کی واردات میں ملوث دو رہزن ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی کی وارادت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے چاول سے بھرا ٹرالر بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان نے واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجاہد ولد عمر جان سکنہ افغانستان نے رحمان بابا پولیس کو 25 مارچ کو رپورٹ درج کروائی کہ اس سے چار پانچ مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر چاول سے بھرا ٹرالر چھین کرلے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
افسرانِ بالا نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک حوالہ کیا ۔
ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا اور تفتیشی ٹیم نے کئی جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس کے دوران چاول سے بھرے ٹرالر کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر ماجد ولد غلام قادر سکنہ کرشن پورہ ہشتنگری اور فردوس ولد حاجی داود سکنہ دورہ روڈ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی کی وارادت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے چاول سے بھرا ٹرالر بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان نے واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیں جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
چاول سے بھرے ٹرالر کی رہزنی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، ٹریلر برآمد
