بہاولپور. تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الاضلاعی صابر رؤف عرف پدی ڈکیت گینگ پابند سلاسل، 6 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد، صابر رؤف عرف پدی گینگ ضلع بہاولپور، لودھراں اور خانیوال میں ڈکیتی، راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث، ڈی پی او بہاولپور کی شاباش، متاثرین اور سول سوسائٹی کا خراج تحسین، تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او بہاولپور سٹی سرکل اختر علی وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ فیصل امین، رمضان اے ایس آئی نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ صابر رؤف عرف پدی ڈکیت گینگ کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ صابر رؤف عرف پدی، سیف اللہ عرف شان، سمیع اللہ عرف شون اور عمیر عرف عمیری کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ریکور شدہ 6 لاکھ روپے کیش، ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ 4 عدد پسٹل 30 بور، 6 عدد موبائل فونز، اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالی چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ایس ایچ او تھانہ کینٹ فیصل امین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ صابر رؤف عرف پدی گینگ کے ارکان ضلع خانیوال، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور ان اضلاع میں دہشت و خوف کی علامت بنا ہوا تھا جن کی گرفتاری پولیس کیلئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی کینٹ پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ مرکزی صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، لطیف کوریجہ، سول سوسائٹی اور سماجی رہنماؤں سید احمد عالم بخاری، عمر دراز نومی، عمران قریشی، عباس لنگاہ، ارشد بھٹی، ذیشان ملک، فخر قریشی، حاجی آصف نے کینٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے
نویداقبال چوہدری
نیوز ٹائم
بہاول پور
تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الاضلاعی صابر رؤف عرف پدی ڈکیت گینگ پابند سلاسل، 6 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد،
