ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی شہر ناگ پور کے ہسپتال میں داخل کورونا سےمتاثرہ ایک 81سالہ مریض نے پیر کے روز خود کشی کرکے موت کو گلے لگا لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مریض نے آکسیجن پائپ کے ساتھ لٹک کرہسپتال کے باتھ روم میں خود کشی کی ہے ، اس نے آکسیجن پائپ کو ایگزٹ فین کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔شہری 26مارچ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔
سفائی کرنے والے عملے کا ایک شخض جو باتھ روم میں جانا چاہتا تھا اس نے ڈاکٹر ز کو مطلع کیا کہ دروزاہ کھٹکٹانے کے باوجود دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا۔جس کے بعد ڈاکٹرز اور اٹینڈنٹ نے جب باتھ روم کا دروازہ توڑا تو بزرگ شہری کو مردہ حالت میں پایا۔
مریض کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوئی تحریر نہیں ملی۔