• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آذر بائیجان سے شکست کا دباؤ ، آرمینیا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Mar 30, 2021

یریوان(نمائندہ خصوصی)آذربائیجان سے شکست پر شدید عوامی دباؤ کے بعد آرمینیا کے وزیراعظم نکلول پشینیان نے اپریل میں استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکلول پشینیان نے رواں برس اپریل میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔آرمینیا کے وزیراعظم پر آذربائیجان سے گزشتہ برس اکتوبر میں چھ ماہ کی جنگ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی تھی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پرچھ ماہ سے زیادہ عرصے تک جنگ جاری رہی، عالمی سطح پر نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے جس پر آرمینیا نے قبضہ کیا ہوا تھا تاہم اس علاقے میں آرمینیاؤں کی تعداد زیادہ ہے۔جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے کے تحت نہ صرف آرمینیا نے ہتھیار ڈال دیئے تھے بلکہ آذربائیجان کو کئی علاقے واپس بھی کردیئے تھے۔نگورنو کاراباخ کے علاقے واپس کرنے کے بعد آرمی چیف کی جانب سے بھی آرمینیا کے وزیراعظم کا استعفی طلب کیا گیاتھا جس کے بعد آرمینیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔