• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لڑکی سے ملاقات کے لیے جانے والے نوجوان فوجی کو زندہ جلا دیا گیا

Mar 30, 2021

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد لڑکی سے ملاقات کے لیے جانے والے نوجوان فوجی کو اغواءکے بعد آگ لگا کر جلا دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق18سالہ کوبین مک للینڈ نامی اس فوجی کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی اور 21مارچ کو دونوں نے ایک جگہ ملنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ جب مقررہ وقت پر کوبین اس عمارت میں پہنچا تو وہاں لڑکی کی بجائے19سالہ ملزم ڈائلن رگبی موجود تھا جس نے کوبین کو اغواءکر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے کوبین کا لگ بھگ پورا جسم جھلس گیا۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ڈائلن رگبی کو گرفتار کرکے ایڈنبرا شیرف کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ تاحال پولیس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ملزم نے کوبین کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔