• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شب برات کی محفل جامعہ مسجدسائیں محمد عیسی کالا برج منعقد ہوئی

Mar 30, 2021

لاہور(محمداظہرمشتاق)شب برات کی محفل جامعہ مسجدسائیں محمد عیسی کالا برج منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ ساتھ ساتھ ثنا خوان حضرات اور علماءاکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول اسماعیل جٹ نے پیش کی اور خصوصی بیان علامہ محمد اقبال انجم قادری صاحب نے کیا محفل کے اختتام میں سحری کا بھی اہتمام کیا گیاعلامہ محمد اقبال انجم قادری نے شب برات کی مناسبت سے خصوصی بیان میں کہا کہ شب برات اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے۔اس رات اللہ تعالی اپنی بخشش ورحمت کو تقسیم فرماتا ہے۔اس رات رزق تقسیم کیا جاتا ہے۔شب برات ہمارے احوال کو بدل دیتی ہے۔ اگر اس رات انسان اپنے رب کے حضور ندامت کے آنسو بہائے جائیں اور اپنے صغیرہ وکبیرہ گناہوں کے لئے معافی کا درخواست گزار بنے تو اس وقت بدحالی، خوشحالی اور تنگی، آسانی میں بدل جاتی ہے۔ اس رات اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگنا اور آہ و زاری کرکے اپنے رب سے آئندہ گناہوں سے سچی توبہ کرنا ہے۔ شب برات ہمیں اس عمل کی طرف دعوت دے رہی ہے کہ اس رات محاسبہ نفس، توبہ، تجدید عہد کے ذریعے دنیاوی و اخروی فلاح کا سامان تیارکریں۔شب براء ت کی اس فضیلت والی رات میں آتش بازی جیسی خرافات اور بدعات سے پرہیز کرنا چاہیے اور یہ جو بجٹ والی رات ہے رات کو جاگ کر اور دن کو روزہ رکھ کر قیمتی بنانا چاہیے۔ اس رات میں جو اللہ کی رحمت سے محروم افراد ہیں اللہ ہم سب کو بچائے اور اللہ ہم کو مغفرت والوں میں شامل فرمادے