• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 31اموات

Apr 1, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار687نئے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ویانا سمیت مختلف صوبوں میں چوتھا سخت لاک ڈاون یکم اپریل سے 11 اپریل تک لگایا جارہاہے ۔
آسٹریا میں ابھی تک پانچ لاکھ 46ہزار 229افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے نو ہزار 339افراد جاں بحق جبکہ پانچ لاکھ ایک ہزار 116افراد صحت یاب ہو گئے ۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 2323 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 540 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔