• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے سابق ٹینس کھلاڑی انتقال کرگئے

Apr 1, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعید حئی کا شمار ملک کے اسپورٹس لیجنڈز میں کیا جاتا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 3 گرینڈ سلم میں شرکت کرچکے ہیں۔انہوں نے نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، فرنچ اوپن اور ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔خواجہ سعید حئی نے کئی مرتبہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی بطور کپتان اور بطور کھلاڑی نمائندگی کی جبکہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر بھی رہے۔

صنفی مساوات کے انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، بدترین ممالک کی فہرست میں شامل
خواجہ سعید حئی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔خواجہ سعید حئی کے انتقال پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔