اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھیجے جانا والا نوٹس مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر ہنسا ہی جا سکتا ہے۔ معاون خصوصی نے اپوزیشن کی موجودہ صورتحا ل کو لطیفے کی صورت میں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ریلوے سٹیشن کی انتظار گاہ میں مختلف مسافروں کے بچے کھیل کھیلتے ہوئے ایک کو راجہ دوسرے کو وزیر،تیسرے کو جج اور چوتھے کو ڈاکو بنا کر پوری سلطنت تشکیل دے دیتے ہیں لیکن ٹرین کے آتے ہیں پوری سلطنت ختم ہو جاتی ہے اور سب اپنے اپنے ڈبوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔
شہباز گل نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی کو بھیجے جانا والا نوٹس مضحکہ خیز قرار دے دیا
