• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا چین اور امریکہ کے درمیان “پھنس” گیا

Apr 5, 2021

سیئول (نمائندہ خصوصی) دو سپر پاوروں کی رواں ہفتے امریکہ میں اناپولیس اور چین میں زیامین شہر میں دو اعلٰی سطح کی میٹنگوں میں جنوبی کوریا کی سفارتکاری کے توازن کو اپنے حق میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واشنگٹن اپنے طویل مدتی حفاظتی و دفاعی اتحاد کی اہمیت پر زور دے کر سیئول پر حمایت کا مظاہرہ کرنے پر دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ بیجنگ شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ ہونے کی بنا پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر سوہ ہون نے شمالی کوریا اور بحر الکاہل کی صورتحال پر بات چیت کے لئے میری لینڈ کی ایک امریکی بحری اکیڈمی میں اپنے امریکی اور جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس کے بیان میں اس ملاقات میں صرف ہند بحر الکاہل کی سلامتی کی مشترکہ تشویش کا مختصر طور پر تذکرہ کیا گیا ہے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جنوبی کوریا پر امریکہ چین دشمنی میں واشنگٹن کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے بالواسطہ دباؤ ڈالا گیا ہے۔
امریکہ باضابطہ چین کے مقابلہ میں اپنے اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے اپنے ایشین اتحادیوں کو اشارے بھیج رہا ہے جبکہ جنوبی کوریا بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے “اسٹریٹجک ابہام” پر عمل پیرا ہے کیونکہ چین جنوبی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی پریشر معاشی امور پر بھی بڑھتا جارہا ہے۔