• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں دستیاب ہنڈائی کی وہ گاڑی جس کی قیمت کمپنی نے 50لاکھ روپے کم کردی

Apr 5, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مڈ سائز ایس یو وی گاڑیوں کو دیکھیں تو پاکستانی مارکیٹ پر ’ٹویوٹا فارٹیونر‘ اب تک راج کرتی آ رہی تھی تاہم اب کیا سورینٹو اور ہنڈائی نشاط کے سانتا فی (Santa Fe)ماڈل نے اسے ٹکر دی ہے۔ ابتدائی طور پر سانتا فی کی قیمت ٹویوٹا فارٹیونر سے دوگنا زیادہ رکھی گئی تھی تاہم کمپنی کی طرف سے اب اس کی قیمت میں 50لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سانتا فی کی قیمت 1کروڑ 85لاکھ روپے تھی حالانکہ اس کیٹیگری میں پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین گاڑی ٹویوٹافارٹیونر کی قیمت 93لاکھ روپے اور کیا سورینٹو کی قیمت اس سے بھی ایک ملین کم تھی۔رپورٹ کے مطابق اب ہنڈائی نشاط نے اس گاڑی کی قیمت میں 50لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 1کروڑ 35لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
ہنڈائی نشاط نے 2019ءمیں اس گاڑی کے 30یونٹ درآمد کیے تھے لیکن اس کے بعد اس کے متعلق کمپنی کی طرف سے کچھ زیادہ سننے کو نہیں ملا۔ اس گاڑی میں 2.4لیٹر چارسلنڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 170ہارس پاور اور 225نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ طاقت چھ سپیڈ آٹومیٹنگ ٹرانسمیشن کے ذریعے گاڑی کے چاروں وہیلز کو منتقل ہوتی ہے۔