• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید کا ایک خصوصی پیغام

Apr 6, 2021

لندن(عارف چودھری)برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ برطانوی حکومت نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور 9 اپریل سے برطانیہ داخل ہونے والے مسافروں کو حکومت برطانیہ کے منظورِ شدہ ہوٹلوں میں 1750£ پونڈز رقم ادا کر کے دس دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہو گا جو لوگوں پر بوجھ ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران سے اپیل کی کہ برطانیہ بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ہمیشہ ہی پاکستان کے لیے مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے پی ائ اے سے واپس آنے والے مسافروں سے مناسب کرایہ وصول کیا جائے تاکہ وہ بخیریت برطانیہ واپس آ سکیں ۔