• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر برطانیہ کے اندر سے ہی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں، سابق رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا

Apr 6, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جیمز فرتھ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

جیمز فرتھ نے برطانوی وزیر خارجہ پریتی پٹیل کو خط لکھ کر سوال کیا ہےکہ کورونا کی صورتِ حال بھارت، فرانس، جرمنی اور خود برطانیہ میں پاکستان سے زیادہ خراب ہے، بتایا جائے پاکستان کو کن وجوہات پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا؟سفری پابندیوں سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، میرےحلقےمیں بہت سے لوگ پاکستان سے ہیں جو کہ رمضان کے موقع پر پاکستان جانا چاہیں گے لیکن حکومتی فیصلے سے ان کی مشکلات بڑھیں گی۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
واضح رہےکہ برطانیہ نے کورونا کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن بھی شامل ہیں۔جیمز فرتھ سے قبل برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان پر سفری پابندیوں کو امتیاز ی سلوک قراردیا تھا۔