• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران نے اسرائیلی جاسوس پکڑ لیا

Apr 6, 2021

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران کی خفیہ ایجنسی نے اپنے ملک میں سرگرم اسرائیلی جاسوس کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جاسوس کو ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی میں جاسوس کے ساتھیوں کو بھی پکڑا گیا ہے۔

ایران کی خفیہ ایجنسی کے مطابق جاسوس اور ساتھیوں کے دیگر کئی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے تھے اور وہ ملک میں کافی عرصے سے سرگرم تھے۔ جاسوس کو گرفتار کرکے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تاحال اسرائیل نے ایران میں اپنے مبینہ جاسوس کی گرفتاری پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔