• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیس بک کے صارفین کا ڈیٹا چوری لیکن مارک زکر برگ کی نجی زندگی کی کیا معلومات چرائی گئیں؟ یقین کرنا مشکل

Apr 6, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے کچھ عرصہ قبل فیس بک کو ہیک کرکے اس کے 53کروڑ 30لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا تھا جو اب انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے او رکوئی بھی مفت میں اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ آپ کو یہ سن کر خوشگوار حیرت ہو گی کہ خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نجی ڈیٹا بھی اس میں شامل ہے۔ اس ڈیٹا میں مارک زکربرگ کا فون نمبر، ازدواجی حیثیت، لوکیشن، تاریخ پیدائش، فیس بک یوزر آئی ڈی اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف مارک زکربرگ ہی نہیں بلکہ فیس بک کے دیگر دو بانیان کا ڈیٹا بھی اس فائل کا حصہ ہے۔ فیس بک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے جو ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا گیا ہے وہ اگست 2019ءمیں فیس بک پر ہونے والے ہیکنگ حملے میں چوری کیا گیا تھا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بڑی شخصیات کے فون نمبر چیک کیے ہیں اور ڈیٹا میں شامل نمبر واقعی اصلی ہیں۔