• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش میں کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی، ہلاکتیں،درجنوں لاپتہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

Apr 6, 2021

ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش میں ایک کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرا کر ڈوب گئی، یہ حادثہ دریائے شیتا لکھیا میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50افراد سوار تھے۔ بنگالی میڈیا کے مطابق اب تک 5لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں،گمشدہ افراد کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کے لیے غوطہ خور رات بھر ریسکو آپریشن میں لگے رہے تاہم حادثے کے بعد خطے میں طوفان کے سبب امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔