• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوسف رضا گیلانی نے چیئر مین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹر اکورٹ اپیل دائر کر دی ، کیا موقف اختیار کیا ؟ جانئے

Apr 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹر ا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے م طابق یوسف رضا گیلانی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں سنگل بینچ کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کی تھی ۔سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹر اکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے ، انٹراکورٹ اپیل فاروق ایچ نائیک،جاوید اقبال وینس اوربیرسٹرعمر شیخ کے ذریعے دائرکی گئی۔

عدالت میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پریزائیڈن افسر کے فیصلے کو بھی فوی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جاوید اقبال وینس نے انٹر اکورٹ اپیل دائر کی ،جس میں استدعاکی گئی ہے کہ سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔