• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناروے کی وزیراعظم کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جر مانہ

Apr 10, 2021

اوسلو(نمائندہ خصوصی)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ کو 20ہزار کرونکر کا جرمانہ ہوگیا ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ارنا سولبرگ کی گزشتہ ماہ ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں 10 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم پر کڑی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ آپ یہاں کھڑے ہو کر عوام کو کس منہ سے پابندی پر عمل کرنے کا کہتی رہیں، خاتون وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔