کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نمبر ون ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے کراچی میں اپنا دوسرا فلیگ شپ سٹور کھول لیا ہے ۔یہ نیا فلیگ شپ سٹور پلاٹ138،بلاک ٹو پی ای سی ایچ ایس، مین طارق روڈ کراچی پر واقع ہے ۔ٹی سی ایل سٹورز کا مقصد نئی الیکٹرانکس مصنوعات کی خریداری کرنے والے صارفین کو پریشانی سے پاک خریداری کے تجربے کی فراہمی ہے ۔نئے فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے موقع پر ٹی سی ایل برانڈ کی جانب سے ہر خریداری پر خصوصی رعایت اور تحائف بھی پیش کئے جارہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ٹی سی ایل اپنی تمام پریمیم پراڈکٹ رینج پر اپنے صارفین کو خریداری کے شاندار تجربے کی فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہے ۔ایل ای ڈی ٹی وی کی مکمل رینج بشمول QLED TV, UHD TV,اور سمارٹ ٹی وی کے ساتھ ساتھ ساو نڈ بارز اور اسمارٹ ایئر کنڈیشنرز کی وسیع رینج کی فراہمی کے ساتھ فلیگ شپ سٹورکا مقصد ملک میں ٹی سی ایل پاکستان کی موجودگی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
نئے فلیگ شپ سٹور کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ” نیا فلیگ شپ اسٹور پاکستان میںاپنے صارفین کے ساتھ ٹی سی ایل کے مضبوط تعلق کو ظاہر کرتا ہے اور ملک بھر میں بہترین ٹیکنالوجی کی دستیابی کے حوالے سے برانڈ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔یہ سٹور صارفین کو ٹی سی ایل کی پریمیم پراڈکٹس رینج اور خریداری کے تجربے کے حوالے سے مدد دے گا۔ہم مستقبل میں بھی اپنے نیٹ ورک کی توسیع اور جدید ٹیکنالوجی اور تخلیق کے ذریعے اپنے صارفین کو بہترین تجربات فراہم کرتے رہیں گے۔“
ٹی سی ایل نے پاکستان میں نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے اور گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں یہ دوسرا بڑا ٹی وی برانڈ ہے ،دنیا کے 150سے زائد ممالک میںموجودگی کے ساتھ ٹی سی ایل کا عزم ہے کہ ملک بھرمیں موجوداپنے صارفین کو عالمی طور پر دستیاب بہترین سمارٹ CEسالوشنز فراہم کرکے اپنے فٹ پرنٹ کو مزید توسیع دے سکے ۔