کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں سات پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے 94 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آتا رہاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 44 ہزار 741 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شرو ع ہوئی اور انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45 ہزار 249 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اب اس میں معمولی کمی ہوئی ہے اور اس وقت انڈیکس 412 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 153 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے
