کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ تین ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 81 روپے مہنگا ہو کر 89 ہزار 77 روپے ہوگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1744 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔
سونا مہنگا ہوگیا
