• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں کورونا سے متعلق پابندیوں کے خلاف مظاہرہ،متعدد افراد گرفتار

Apr 12, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ،اس دوران افراتفری سمیت مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی کو گرفتار بھی کیا گیا ۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور بوتلیں بھی پھینکیں۔مظاہرے میں چارہزارکے قریب مرد و خواتین نے مظاہرے کیے ۔
ویانا میں22 اجتماعات کا اعلان کیا گیا تھا ان میں سے سات پولیس نے پہلے سے ممنوع قرار دے کرپابندی لگا دی تھی۔اس کے بعد ویانا کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب سویزر گارٹن میں مرکزی مقام پرلوگ جمع ہوئے۔اسی دوران سائیکلوں والے کاونٹر ڈیمو میں لگ بھگ 1 ہزار شرکاءنے ووٹیو پارک میں مظاہرے میں بھی شرکت کی۔ شوئزر گارٹن میں صورتحال ابتدا ہی سے تناو کا شکار تھی۔ روٹر کے علاوہ ایف پی مینڈیٹ ڈگمار بیلاکوئٹس ، کورونا ڈاکٹر کونسٹنٹینا راش اور شناختی باس مارٹن سیلنر کو بھی وہاں دیکھا گیا۔ پولیس کی جانب سے بار بار لاوڈ سپیکر کے اعلانات کے باوجود ریلی میں شامل متعدد شرکا نے کورونا 19 اقدامات پر عمل نہیں کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 افراد کو گرفتار کیا ۔ فوجداری جرائم کے لئے دس افراد اور انتظامی جرائم کے لئے پانچ افراد شامل ہیں۔ اس ساری کارروائی کے دوران پولیس کے تین اہلکار زخمی اور دو سروس گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران کوڈ 19 آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزیوں پر کئی سو انتظامی مجرمانہ مقدمات بھی درج کیے گئے۔